Powerful Wazaif for Rizq – Islamic Wazifa for Wealth

حصول رزق کیلئے وظائف)

اسم اعظم کی مدد سے

يَا وَهَّابُ (اے سب کچھ عطا کرنے والے)
عمل: اگر کوئی شخص تنگ دست ہو تو نماز چاشت کے آخری سجد کے میں یہ اسم چالیس مرتبہ اکیس دن تک پڑھے فقر و فاقہ دُور ہو جائے گا۔ رزق کے دروازے کھل جائیں گے

يَارزاق (اے سب کو رزق و روزی پہنچا نیوالے)
عمل: نماز فجر سے پہلے اگر کوئی شخص مکان کے چاروں کونوں میں دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھے تو ان شاء اللہ تعالیٰ وہ مکان ہر بلا سے محفوظ رہے گا اور غیب سے روزی آئے گی دُکان ، دفتر، ماکان باغات وغیرہ کی حفاظت و برکت کے لیے بھی یہ  اسم مجرب ہے۔ اگر کسی کی دوکان چلتی ہوئی بند ہو گئی ہو تو تو اس اسم کو روزانہ کثرت سے پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ دکان  کا کاروبار دوبارہ جاری ہوجائے گا۔

يَا بَاسِطُ (اے روزی فراخ کرنے والے)

عمل : نماز فجر کی دعا کے بعد یا باسط دس مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لیا کریں متاجی دور ہوگی رزق میں وسعت

ہوگی اور اللہ کی رحمت اور فضل شامل حال رہے گا۔

 يَا قَابِضُ (اے نپی تکی روزی دینے والے)
عمل : یہ اسم اگر چالیس دن تک روزانہ ایک ٹکڑے پر لکھ کر کھایا جائے تو رزق میں کشادگی ہوگی۔

يَا شَكُورُ (اے قدردان)
عمل: معاش میں تنگی ہو تو روزانہ اکتالیس مرتبہ نماز فجر کے بعد اکیس روز تک پڑھیں، کامیابی ہوگی ، ہر نماز کے بعد اسے 2004 مرتبہ پڑھنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ مستجاب الدعوات بن جائے گا۔

يَا وَاسِعُ (اے وسعت دینے والے)
عمل: صبر و قناعت، مال و دولت کے حصول کے لیے یہ اسم بے حد مجرب ہے نماز عصر کے بعد خاص طور سے ایک سومرتبہ با واسع پڑھا جائے۔ اگر کوئی شخص اپنی دکان کا کاروبار بڑھانا چاہے تو اسے چاہیے کہ نماز جمعہ کے بعد چند آدمی اکٹھے کر کے
اس اسم کو 31250 مرتبہ پڑھے اور چار جمعوں تک اسی طرح پڑھائی کروائے ان شاء اللہ تعالیٰ اس اسم کی برکت سے کاروبار میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

يَاوَكِيلُ (اے کارساز)
عمل: رزق کی کشادگی کے لیے ہے۔ جو شخص اس اسم کو کثرت سے پڑھتارہے گا اس کے ہر کام میں آسانی پیدا ہوگی اور
جائز ولی حاجات پوری ہوں گی۔

يَاغَنِي (اے بڑے بے نیاز و بے پروا )
عمل : اگر کوئی شخص کسی مصیبت یا بلا میں گرفتار ہو جائے یا مرض میں مبتلا ہو تو پانی ستر مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرے اور تمام بدن کا مسح کرے اس کے علاوہ جو شخص اسے کثرت سے پڑھنے کا معمول بنالے گا وہ ان شاء اللہ تعالی فنی ہو جائے گا اور مال و دولت میں بے پناہ برکت پیدا ہوگی۔

رزق کیلئے وظائف قرآنی آیات سے

روزی میں برکت کیلئے

اللهُمَّ رَبَّنَا انْزِلُ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لَا وَلِنَا وَاخِرِنَا وَآيَةً مِنْكَ
وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ) (پاره 7 سوره مائده، آیت نمبر 114 )

:ترجمه
اے اللہ ہمارے رب نازل فرما ہم پر کھانے کا خوان آسمان سے کہ قرار پائے ہمارے لئے عید ہمارے انگلوں
کیلئے اور ہمارے پچھلوں کیلئے اور ہونشانی تیری طرف ہے۔ اور رزق دے ہمیں اور تو ہے سب سے بہتر رزق دینے والا۔

عمل: اس آیت کو روزانہ سات بار پڑھیں اس عمل سے روزی میں برکت ہوگی اور فقر و فاقہ دور ہوگا۔

روزی و رزق میں کشادگی کیلئے

اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ، إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ  (پارہ 21 سورۃ العنکبوت، آیت نمبر 62 )

ترجمہ: اللہ فراخ کر دیتا ہے رزق جس کیلئے چاہتا ہے اپنے بندوں میں اور تنگ کر دیتا ہے جس کیلئے (چاہتا ہے )۔ پیٹک
اللہ ہر چیز سے باخبر ہے۔
عمل : اس آیت کو فجر کی نماز کے بعد 11 مرتبہ جمعہ اول و آخر 11-11 بار درود شریف پڑھیں۔

نوٹ : ہر عمل کو کرنے کے لئے پاکیزگی، نیک نیتی اور پانچ وقت نماز کی پابندی لازم ہے۔

Leave a Reply

Back to top button