لقمان نام کا مطلب اردو | Luqman Name Meaning in Urdu

لقمان ایک بابرکت نام ہے۔ یہ اللہ پاک کے نیک بندے اور دانا شخصیت حضرت لقمان حکیم کا نام ہے۔ قرآنِ کریم میں ان کا ذکر نہ صرف موجود ہے بلکہ ان کی نصیحتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔ ان کی حکمت و دانائی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کے نام پر قرآنِ کریم کی ایک سورت نازل فرمائی جسے سورۃ لقمان کہا جاتا ہے۔
یہ بابرکت سورت قرآنِ کریم کے اکیسویں (21ویں) پارے میں موجود ہے۔ اس سورت میں والدین کے احترام، توحید اور نیک اعمال کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے، جو حضرت لقمان کی نصیحتوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ لقمان نام بچوں کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے، کیونکہ یہ حکمت اور دانائی کی علامت ہے۔
:لقمان نام کے متعلق تفصیل
لقمان | اردو نام |
Luqman | انگریزی نام |
حکمت و دانائی کی علامت | لغوی معنی |
لڑکا | نام کی جنس |
عربی | زبان |
اسلام | مذہب |
عمومی سوالات اور انکے جوابات
لقمان نام کا کیا مطلب ہے؟
اردو میں، لقمان کا مطلب ہے حکمت اور دانائی کی علامت۔
انگریزی میں ،Symbol of Wisdom and Knowledge
لقمان نام کس مذہب کا ہے؟
لقمان نام مذہب اسلام سے ہے۔
لقمان کِس لغت کا نام ہے؟
لقمان نام کی اصل عربی لغت ہے۔