Bilqees Name Meaning in Urdu | بِلقیس نام کا مطلب اردو

بِلقیس ایک تاریخی نام ہے۔ یہ دراصل ملکہ سبا کا نام تھا جن کا ذکر قرآن کریم میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے واقعے میں ملتا ہے۔ اسلامی روایت کے مطابق، ملکہ سبا نے حضرت سلیمان علیہ السلام کی حکمت اور معجزات دیکھ کر اسلام قبول کیا اور بعد میں آپ علیہ السلام کی زوجہ بن گئیں۔ یہ ایک تاریخی اور مثبت پس منظر رکھنے والا نام ہے، اس لیے بلقیس نام رکھنا جائز اور درست ہے۔ اس نام میں کسی قسم کا منفی مفہوم شامل نہیں۔ لفظ بِلقیس کے متعلق لغوی کتب میں زیادہ تفصیل موجود نہیں، تاہم اسلامی تاریخ اور تفاسیر میں یہ نام ملکہ سبا کے حوالے سے ذکر ہوا ہے۔ یہ عربی نام ہے اور خواتین کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

تاریخی و قرآنی پس منظر

قرآن کریم (سورۃ النمل، آیات 22 تا 44) میں حضرت سلیمان علیہ السلام اور ملکہ سبا کا واقعہ تفصیل سے بیان ہوا ہے۔ اگرچہ قرآن میں ملکہ کا نام صراحتاً مذکور نہیں، لیکن مفسرین اور تاریخی روایات کے مطابق ان کا نام بِلقیس تھا۔

:بِلقیس نام کے متعلق تفصیل

بِلقیس

اردو نام

Bilqees

انگریزی نام

حضرت سلیمان علیہ السلام کی زوجہ کا نام

لغوی معنی

لڑکی

نام کی جنس

عربی

زبان

اسلام

مذہب

عمومی سوالات اور انکے جوابات

کیا بلقیس نام رکھنا درست ہے؟

جی ہاں، بلقیس نام رکھنا بالکل جائز ہے کیونکہ یہ ایک مثبت پس منظر رکھتا ہے۔

بلقیس کون تھیں؟

بلقیس ملکہ سبا تھیں جنہوں نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے معجزات دیکھ کر اسلام قبول کیا اور بعد میں آپ علیہ السلام کی زوجہ بنیں۔

Leave a Reply

Back to top button